The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو زردای انگریزی بھول گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انگریزی زبان بھول گئے۔

لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب اردو بولنے کی عادت ہوگئی ہے، شاید بھول چکا ہوں انگریزی میں تقریر کیسے کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زردار نے بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی لازمی ہے، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین اور جمہوریت دی، قانون ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ والد سے ملنے جیل جاتا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کے بغیر کوئی ریاست قائم نہیں ہوسکتی، میری والدہ اور والد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، والدہ اور والد کو عدالتوں نے باعزت بری کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کا لاہور ہائی کورٹ بار سے گہرا تعلق ہے، پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں،  پاکستان کے عوام نے ذوالفقارعلی بھٹو کے حق میں فیصلہ دیا، قائد اعظم نے ملک جمہوریت کی بنیاد پر بنایا، قائد اعظم ایک وکیل تھے جنہوں نے ملک بنایا، ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ توقعات کے مطابق کام نہیں کررہی، عمران خان کے دور میں پاکستان جمہوریت سے دور ہو رہا ہے، اس وقت پارلیمنٹ بدترین دور سے گزر رہی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں آئینی طور پر چیلنج کریں گے، مارچ سے بتائیں گے کون سا پارلیمنٹرین عوام اور کون حکومت کے ساتھ ہے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں