پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کو اہم ٹٓاسک سونپ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سندھ میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پی پی پی نے تمام ہتھکنڈے آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلد ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کی قیادت سے رابطہ کریں گے اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بلاول بھٹو کی جانب سے’’آؤمل کرپی ٹی آئی حکومت سےجان چھرائیں‘‘ کا پیغام دیں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اتوار سے عمران حکومت کے خلاف کراچی سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع کررہے ہیں۔