ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور ظلم سے ہے: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

رتو ڈیرو: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، بے روزگاری، ظلم، اور انتہا پسندی سے ہے۔ پہلا الیکشن لڑ رہا ہوں آپ کے مسائل کی ذمہ داری اٹھا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کا آخری روز اندرون سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے گزارا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے سب سے زیادہ روزگار دیا تھا، نعرہ مشہور تھا بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاست دان سے نہیں، غربت، بے روزگاری، ظلم، اور انتہا پسندی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بھوک مٹاؤ پروگرام غریبوں کے لیے ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر فوڈ اسٹورز کھولیں گے جو خواتین چلائیں گی۔ بے نظیر بھٹو کے خلاف ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد کھڑے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو کسی اور کا کام کرتے ہیں وہ عوام کا کام نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی ہی آپ کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ ’پہلا الیکشن لڑ رہا ہوں آپ کے مسائل کی ذمہ داری اٹھا رہا ہوں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں