The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو نے ڈرگ روڈ پربننے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ کے مقام پر بننے والے ’’منور سہروردی شہید انڈر پاس‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ منور سہروردی نظریاتی اور وفادار کارکن تھے جنہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان کی بازی ہاری اور اس شہر میں امن و امان کے لیے اپنا لہو پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے بلاول بھٹو کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 412 میٹر طویل انڈرپاس 4 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جس کا ٹنل 52 میٹر طویل ہے جب کہ انڈرپاس میں روشنی کے لیے 68 پولز نصب کیے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ ’’منور سہروردی شہید انڈر پاس‘‘ 3 تین رویہ ہے جس کی تعمیر پر 44 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جب کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کو خوبصورت اور دیدہ زیب پینٹنگز سے مزین کیا گیا ہے۔

’’منور سہروردی شہید انڈر پاس‘‘ کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ سے میٹرو پول اور میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے والی شاہراہوں کی دوبارہ کارپیٹنگ، فٹ پاتھ اور الیکٹریکل پولز نصب کیے گئے ہیں چنانچہ اب شہری میٹروپول ہوٹل سے ایئرپورٹ تک بلا رکاوٹ سفر کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے بلاول بھٹو کا خطاب 


لوگ باتیں اور ہم اپنا کام کریں گے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے رہیں گے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ عوام کو زحمت ہو رہی ہےاس پر معذرت خواہ ہوں۔ جولائی کے اختتام تک ہی شارع فیصل پر تعمیراتی کام ختم کرنے کی کوشش ہے, انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں کامیابی دلانے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے

بعد ازاں بلاول بھٹو نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہید منور سہروردی نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ شہید منور سہروردی کے نام سے انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر خوش ہوں۔

پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آگئی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان نے کرپشن کی۔

انہوں نے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی اور انہیں نکالے گی اور انشا اللہ 2018 میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں