منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کرونا کی بگڑتی صورت حال پر بلاول بھٹو کی سیاسی سرگرمی ملتوی کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حلقہ این اے 249 کا انتخابی جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’بلاول بھٹو کی ہدایت پر این اے249 میں جلسہ ملتوی کیا گیا، انہوں نے یہ فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا‘۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نےکرونا روک تھام کے حوالے سے اب تک رہنما کردار ادا کیا، سندھ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے آج صورت حال اتنی خراب نہیں جتنی دیگر صوبوں میں ہے‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کراچی میں کرونا کا الگ اسپتال قائم کیا ہے،سندھ حکومت نےکرونا مریضوں کے علاج کیلئےخصوصی وارڈ بنائے، سندھ انفیکٹیس ڈزیز کے مزید اسپتال دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جارہے ہیں‘۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ’وزیرصحت پنجاب سندھ پر تنقید کے بجائے اپنی سہولتوں کو بہتر بنائیں ،سندھ حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ کرونا کی روک تھام اور علاج و معالجے پرخرچ کیا،سندھ حکومت نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئےڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک ارب خوراکیں خریدیں گے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت نے بلاول کی رہنمائی میں کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کیے،اگر  وفاقی حکومت  سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل کرتی تو ملک کی صورت حال بہتر ہوتی‘۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں