منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

’امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اعتماد کا فقدان بڑا چیلنج ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اعتماد کا فقدان بڑا چیلنج ہوگا۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، جنگ کی وجہ سے عالمی معاشی بحران پیدا ہوگیا اب امید ہے جنگ بندی مستحکم اور پائیدار عالمی امن کی بنیاد بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں فریقین میں براہ راست مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے، دنیا کی نظریں اسلام آباد آنے والے وفود پر لگی ہیں، مذاکرات تک پہنچنا بڑی کامیابی ہے۔

یہ پڑھیں: ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے کردار پر عوام کی کیا رائے ہے؟

بلاول نے کہا کہ پرامید ہیں کہ دونوں فریق امن کے لیے مذاکرات، سفارت کاری کا راستہ اپنائیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عالمی برادری کے پاس کوئی پلان بی نہیں ہمارا پلان اے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنا ہے، اب ہمارے، فریقین اور باقی تمام ملکوں پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں