بلاول بھٹو کی عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوتbilawal
The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کی عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جب انھیں عبرتناک شکست دیں گے تو پتہ چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے ،پیپلز پارٹی کی ممبر شپ اسٹال کو دورہ کررہا ہوں ، کراچی میں پیپلز پارٹی الیکشن مہم جاری ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کی بات کرتی ہے ، ن لیگ کا حق ہے جسے چاہے پارٹی سربراہ بنائے،  عوام غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم عوام کے ساتھ اور ان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہبازشریف پنجاب کاقاتل اعلیٰ ہے، ن لیگ کاحق ہےجسےچاہےپارٹی سربراہ بنائےلیکن شہبازشریف متازع ہیں، شہباز شریف کو آشیانہ ،ملتان میٹروسمیت کئی کیسز کا جواب دینا ہے۔

بلاول نے عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتا ہوں، کراچی کے عوام جب انھیں عبرتناک شکست دیں تو پتہ چلے گا، پیپلز پارٹی کسی اور کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہے۔


مزید پڑھیں : سوائے پیپلزپارٹی کے آج تمام جماعتیں‌ انتشار کا شکار ہیں: بلاول بھٹو


گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں انتشار کا شکار ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس میں کوئی انتشار نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ہمارا ہدف عام انتخابات ہیں، جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں، تمام کارکن اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطہ کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں