The news is by your side.

Advertisement

نیب قانون میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی تھی، بلاول بھٹو

ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کربےنظیربھٹوشہیدکاخواب پوراکریں گے

اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، کیس اس وقت کاہےجب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آپ سب کابہت شکرگزار ہوں، آئین سے ہر آمر کا ڈالاگیا قانون نکالیں گے، نیب میرااحتساب ایک سال سے کم عمر سے شروع کر رہاہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں آمر کے قانون میں تبدیلی نہیں کرسکے، قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، ہماری حکومت آئی تو اپنی غلطی کودرست کریں گے۔

عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے

چیئرمین پی پی نے کہا کیس اس وقت کا ہے جب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے، نیب کو پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنےکے لیے بنایاگیا ‌‌‌‌‌ہے، حکومت میں شامل وزیرکالعدم تنظیم کےساتھ کام کرتے رہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے وزیروں کو نکالاجائے۔

ان کا کہنا تھا میں انسانی حقوق کچلنےاورمعاشی قتل کےخلاف آوازاٹھارہاہوں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے، ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کربے نظیربھٹوشہیدکاخواب پوراکریں گے۔

مزید پڑھیں : پارک لین کمپنی کیس : آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بیان ریکارڈ کرادیا

خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی،دونوں اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے، تفتیشی حکام نے سوا گھنٹہ پوچھ گچھ کی اور سوالنامہ بھی دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں