The news is by your side.

Advertisement

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، وہ ووٹ بیچنے والے ارکان کو کبھی جماعت سے نہیں نکالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہاتھایوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےامیدوارہونگے، پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےیوسف رضاگیلانی کااعلان کیاگیاتھا، ہم نےسناہےحکومت نےبھی اپنےامیدوارکااعلان کردیاہے، ہم چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں بھی بھرپورحصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کس نےووٹ دیاہےوہ نام آپ سےشیئرنہیں کرسکتا، بہت زیادہ تعدادمیں لوگوں نےووٹ دیئےاوریہ تعدادبڑھتی رہےگی، ہمیں پتہ ہےکون شیرکےنشان اورکون تیرکےنشان پرلڑناچاہتےہیں، ہم آپ کونہیں چھوڑیں گےاورہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ساری جماعتوں سےکل فون پربات کرنےکاموقع ملا،افسوس ہےعمران خان اپنےایم این ایز پر بھروسہ نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں انہیں نام معلوم ہے کس نے پیسے لیے، ان سے کہتا ہوں ایسے ایم این ایز کو اپنی پارٹی سے نکالیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نےسینیٹ الیکشن پیسوں کی بنیادپرنہیں لڑا، جمہوری طریقےسےالیکشن لڑنا ہے تو سیاست سےکھیلناہے، پاکستان کاامیرترین بھی ریاست سےمقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی نے سیاست، ضمیر اور تعلقات کی بنیادپرالیکشن لڑا، جوسمجھتاہےہرچیزکرکٹ میچ ہے وہ یہ غلط سمجھتاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست میں آپ اپناکارڈکسی کوشونہیں کرسکتے، کتنےلوگ تھےکتنےایم این ایزنےووٹ دیانام نہیں بتاسکتا، جوووٹ آپ کونظرآئےاس سےزیادہ ہیں، پی ڈی ایم کاجیسےہی فیصلہ ہوگاہم عدم اعتمادکی تحریک لائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں