کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، جووزیرکہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ مہم آج سےشروع کردی ہے، بہت خوش ہوں، ماحولیات کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے، آصف زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں، انھوں نے ایک آدمی ایک درخت کی مہم چلائی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےدرخت لگانے میں 3 بار گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑا، پارکس، دریاؤں سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائیں گے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پھل کے درخت لگائیں، سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈلائف نے اچھا کام کیا۔
صحافی کے سوال پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا شادی سے متعلق سوال کاجواب پریس کانفرنس میں نہیں دوں گا، اگر شادی کاجواب ابھی دیا تو یہ پوری پریس کانفرنس اسی میں ختم ہوجائے گی۔
جووزیرکہہ رہےہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں
ان کا کہنا تھا بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ الیکشن ملکر لڑے گئے، 3 وزیر ہیں، ان میں سے ایک نے کالعدم تنظیموں کی حمایت کی اور ایک وزیر نے اسمبلی میں کہا کالعدم تنظیموں کے خلاف بات ملک دشمنی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا اس قسم کی ذہنیت والےلوگوں کونیاپاکستان کی کابینہ میں نہیں ہوناچاہئے، حکومت پہلےانسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، حکومت مددکےبجائےمعاشی قتل کررہی ہے، جووزیرکہہ رہےہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔
جعلی جھوٹی جےآئی ٹی رپورٹ کو ہم نہیں مانتے
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اپوزیشن کوملک دشمن قرار دینا، مودی کی پالیسی کا انداز ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جعلی جھوٹی جےآئی ٹی رپورٹ کو ہم نہیں مانتے، سپریم کورٹ نے بھی کہا میں بےگناہ ہوں، کسی کے کہنے پر میرا نام ڈالاگیا، سپریم کورٹ نے بھی کہا بلاول کا نام نکالا جائے۔
انھوں نے مزید کہا بھارت پانی دہشت گردی کرکےپاکستان کاپانی روکتاہے،جب تک ہم ارساکوصحیح نہیں کریں گےاس وقت تک میں بھارت کو کیسے جواب دوں، پانی کےمعاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے، سندھ میں سیاسی انجینئرنگ کی کوششیں چل رہی ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا دھاندلی کےباوجودہم سےسندھ نہیں چھین سکےتواب سازش کررہے ہیں، تمام غیر جمہوری کوششوں کو ناکام بنائیں گے، کیس کو سندھ سے راولپنڈی منتقل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیس تو راولپنڈی جارہا ہے، میں سمجھتاہوں فیصلہ پہلے سے لیا گیا ہے۔