تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آئی جی ہاؤس پہنچے اور آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی بلاول کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس پی توقیر نعیم، ایس پی فرخ بشیر ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تمام تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  بلاول بھٹو اور آئی جی سندھ کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی اور امید ہے کہ آئی جی سندھ سمیت پولیس افسران چھٹیوں پر جانے کی درخواست جلد واپس لے لیں گے۔

 بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ  میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ لوگ بھی سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں؟

 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھاجس میں کراچی واقعے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -