The news is by your side.

Advertisement

عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور معیشت کو بچانا ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ، عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور معیشت کو بچانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی سے مختلف رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد،وائس چیئرمین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی شامل تھے۔

گھوٹکی کے نوجوان سیاسی رہنماوں کے وفد کی بھی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، وفد میں سردار محمد بخش خان مہراور بنگل خان مہر شریک ہوئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کےبیٹے احمد علی خان مہر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور گھوٹکی میں علی محمد مہر کےانتقال سےخالی نشست پر انتخاب سےمتعلق بات چیت کی گئی جبکہ عوامی رابطہ مہم،عوامی حقوق اور مسائل پر بھی گفتگوکی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈاورلےپالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ، وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ، عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور معیشت کو بچانا ہوگا۔

مزید پڑھیں : عوام مہنگائی میں گزر بسرنہ ہونے سے آہیں بھرنے پرمجبور ہیں، بلاول

یاد رہے گذشتہ روز عید کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے دعاگو ہوں، رمضان المبارک کی اصل روح صبروعاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا ملک کے غریب عوام کے لئےفکرمند ہوں، عوام مہنگائی میں گزر بسرنہ ہونے سے آہیں بھرنے پرمجبور ہیں، عید پر نادار و محتاج افراد کو بھولنا نہیں چاہئے، ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والوں اور ظلم کا شکار لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں