جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو کی ننھے یوٹیوبر شیراز اور مسکان سے دلچسپ گفتگو، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر اور اے آروائی ڈیجیٹل کے معروف پروگرام شان رمضان کے خصوصی مہمان شیراز اور ان کی بہن مسکان سے بلاول بھٹو نے خصوصی اور دلچسپ ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی دوستانہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بلاول بھٹو نے شیراز سے کہا میں کراچی سے بیٹھ کربھی آپ کو فالو کرتا ہوں اور آپ کا بڑا فین ہوں، آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے شیراز کی گلگت بلتستان میں کی جانے والی فلاحی کاوشوں کو بھی سراہا۔

بلاول بھٹو نے گفتگو میں اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور اس خطے کے لیے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔

انہوں نے شیراز سے مزید کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے بڑوں نے عوام کی خدمت کی، اسی طرح وہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور موقع ملنے پر لوگوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں جہاں 7 جون کو الیکشن ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں