ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد کونسا حکومتی منصب سنبھالنے کی آفر ہوئی؟ پی پی رہنما نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(10 مئی 2026): رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سہیل انور سیال نے معرکہ حق کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو اہم حکومتی منصب سنبھالنے کی آفر ملنے کا انکشاف کر دیا۔

سہیل انور سیال نے اپنے بیان کہا کہ بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کا مقدمہ لڑنے کیلیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ووٹ دیں گے تو ضرور وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو

رہنما پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے پاس سندھ میں صرف دو سیٹیں ہیں اس پر بھی حلف نہیں اٹھایا، پتا نہیں اپوزیشن کس زور پر قبل ازوقت عہدے بانٹتے پھر رہی ہے۔

دسمبر 2025 میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوام ووٹ دیں گے تو ضرور وزیر اعظم بنوں گا، پیپلز پارٹی کی خوبی رہی ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ہم لے کر آئے پہلی بار ایک وزیر اعظم کو گھر بھیجا، پی ٹی آئی کا رویہ مسلسل خراب رہا، عمران خان اب بھی اسی راہ پر چل رہے ہیں جس سے پورا سسٹم دباؤ میں آ جاتا ہے، ان سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن طریقہ کار غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، اگر حالات یہی رہے تو سیاسی مفاہمت کی طرف راستہ نہیں جا سکتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں