کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی بات کرتی ہے اور ان کے لئے کام کرتی ہے.
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہترہوگئی ہے، ہم آگے کی سمت جارہے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صحت اورتعلیم شعبوں میں کافی بہتری آئی ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی گئی. پیپلزپارٹی نےغریبوں کوبلاسودقرضےفراہم کیے. غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا.
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پینے کے پانی کے لئے ایک ہزارسے زائد آر او پلانٹس لگائے ہیں، سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے بہت بہتر ہے۔
کیا آپ نے اسد درانی کی کتاب پڑھی ہے؟
اس دوران اسد درانی کی متنازع کتاب کی بازگشت بھی سنائی دی۔ اس بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی جماعت کا نظریہ ہے ایک سوچ ہے، میں ایشوز پر تنقید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی کی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔