The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کے بعد ن لیگ،پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی: بلاول بھٹو زرداری

لارکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بس کی بات نہیں، الیکشن کے بعد ن لیگ، پی ٹی آئی کی سیاست ہی ختم ہوجائے گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاڑکانہ میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا، انھوں‌ نے ن لیگ اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی، تو دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری نظام پیپلزپارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، خان صاحب ہم صرف پاناما پاناما سن سن کر تھک گئے ہیں، اب عوام کے مسائل کے بارے میں سننا چاہتا ہوں.

ملک کی نمائندگی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بس کی بات نہیں، حکومت آئی، تو دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنائیں گے

بلاول بھٹو زرداری

انھوں نے کہا کہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے الیکشن لڑوں گا، نشااللہ الیکشن وقت پر ہوں گے، قانون بھی یہی کہتا ہے، آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں، وہ جو کہتے ہیں، سیاست میں وہی ہوتا ہے.

انھوں نے کہا کہ وفاق نے پانچ سال سے این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا، اٹھارویں ترمیم کے خلاف اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، ہماری حکومت نے 18 ویں ترمیم لاکر بی بی کے مشن کو پورا کیا.

انھوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر اٹھارویں ترمیم پر مزید کام کریں‌ گے، پنجاب میں اب ن لیگ کا چیف منسٹر نہیں آئے گا، ہمیں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی تعلقات رکھنے ہوں گے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرجانب دارنگران حکومت ہونی چاہیے، آصفہ بھٹو نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گی، میں‌ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے خلاف الیکشن لڑرہاہوں، چاہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنے.


عمران خان اور میاں صاحب کی سیاست اور منافقت ایک ہے، بلاول بھٹو


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں