کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے، کیاعورتوں پر حملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہے جوپکڑا نہیں جارہا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بچیوں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے خواتین پرحملہ کرنیوالے کے نہ پکڑے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ماؤں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کریگی، ماؤں بیٹیوں میں عدم تحفظ کےاحساس پر دکھ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا ہے ، دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنا کام کیا جائے۔
مزید پڑھیں : خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول
اس سے قبل چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی جبکہ وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔