site
stats
سندھ

تاریخی فیصلہ آئے گا، عوام کل خوشخبری سنیں گے، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام اب خوشخبری سننے سے زیادہ دور نہیں ہیں اور پاناما کیس کا فیصلہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو کل پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام اب خوشخبری سننے سے زیادہ دورنہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں پرعوام کومکمل اعتماد ہے اور کل پاناما کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا جو کسی طور خوشخبری سے کم نہیں ہوگا۔

 


پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ کل صبح سنایا جائے گا* 


بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوکسی طور پر ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے تاہم کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ بھی ضروری امر ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی نے محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال سکے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہوگا جس میں جمہوریت اپنی اصلی روح کے مطابق پلے بڑھے گی اور عوام کو اس کے ثمرات بھی ملیں گے۔

خیال رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ صبح ساڑھے گیارہ پانچ رکنی بینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا جس کے بعد بلاول بھٹو ساری مصروفیات ترک کر کے دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو نے کراچی آمد کے بعد سیاسی صورت حال پرسینئررہنماؤں سے رابطے بھی کیئے اور دو روز کراچی میں قیام  کے بعد اتوارکواسلام آباد پہنچیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top