اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیگم نصرت بھٹو سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مادر جمہوریت کی جدوجہد و قربانیوں کی وارث ہے، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
#PPP Chairman @BBhuttoZardari pays rich tribute to Mader-e Jamhooriyat Begum Nusrat Bhutto on her 90th birthday anniversary https://t.co/xmVaI4m49E
— PPP (@MediaCellPPP) March 22, 2019
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع،مضبوط جمہوری کلچرکیلئےجدوجہدکرتےرہیں گے، بیگم نصرت بھٹونےآئین،جمہوریت کی خاطرمشکلات کاسامناکیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔