قبل اس کے گھر بھیجا جائے، وزیراعظم خود استعفیٰ دے دیں، بلاول بھٹو bilawal-bhutto
The news is by your side.

Advertisement

قبل اس کے گھر بھیجا جائے، وزیراعظم خود استعفیٰ دے دیں، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ دینا ہوگا وہ وزیراعظم ہونے کا سیاسی و اخلاقی جوازکھو چکے ہیں۔

وہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جےآئی ٹی اورعدالت میں جعلی دستاویزات پیش کر کے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اثاثوں کو چھپانے کے مرتکب پائے گئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کو اب وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اب نوازشریف گھر بھیجے جانے کا انتظار نہ کریں بلکہ خود استعفی ٰدے کر گھر چلے جائیں دیں۔


 جےآئی ٹی کی مفصل رپورٹ پڑھیں  * 


انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی میں شریف خاندان پرتمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اس لیے وزیراعظم نوازشریف سےاخلاقی بنیادوں پر استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوراگر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیراحتجاج سمیت سب آپشنزپرغورکررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی اورگلگت میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے پُر امید ہوں کہ پیپلزپارٹی 2018 کے عام انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور انداز میں کامیاب ہوگی اور ایک مرتبہ پھر بھٹو کے نعرے پورے ملک میں گونجیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں