تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلاول بھٹو کی دعوت افطار، اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

اسلام آباد : پی پی چیئر مین بلاول بھٹوز رداری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے شرکت کی، افطارڈنر کے بعد اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، بلاول بھٹو نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

دعوت افطار میں ن لیگ کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت نواز شریف کی صاحبزادی اور پارٹئی کی نائب صدر مریم نواز نے کی، ان کے ہمراہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، ایازصادق، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں حاصل بزنجو ،لیاقت بلوچ، میاں اسلم، اے این پی کے زاہدخان،میاں افتخار بھی موجود تھے۔ افطارڈنر میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، نیئربخاری، جمیل سومرو، اخونزادہ چٹان، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان،جہانزیب جمال دینی،سردارشفیق شریک تھے۔

بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں محسن داوڑ، علی وزیر نے بھی شرکت کی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس  ہوا، اجلاس کے آغاز میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس میں نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مہنگائی اور روپے کی گرتی قیمت پر اپوزیشن کا اظہار تشویش کیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک میں بحرانی کیفیت ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے عام آدمی کا جینا دو بھر ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -