تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کیساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایم کیو ایم اور باقی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں بہت اختلافات رہے ہیں، آگے بھی ہو سکتے ہیں لیکن ہم ہر ایک سے مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئیں اور طے کریں کہ آج کے بعد ہم ایک دوسرے کو ذاتی دشمن نہیں سیاسی مخالف سمجھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا ایم کیو ایم سے معاہدہ ہے اور چاہتے ہیں کہ اس کے تحت چلیں۔ ہم بلدیاتی نظام کو جتنا مضبوط بنا سکتے ہیں بنائیں گے۔ ہمارے لوکل باڈیز الیکشن بہت بار ملتوی ہو چکے ہیں۔ ہمیں سیاسی نقصان کی پروا نہیں مگر گورننس کا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمیں امپورٹڈ کہتا ہے وہ خود دہشتگردی کو امپورٹ کر رہا ہے۔ ایک جیتی ہوئی جنگ کے بعد ہمیں دوسری جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ مشورہ ہے کہ عمران خان آئے پارلیمان میں بیٹھے اور صحیح کردار ادا کرے۔ اگر وہ 6 ماہ وزیراعظم نہیں رہا تو کیا قیامت آگئی؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو نہ میں اور نہ ہی حکومت معاف کرنے کو تیار ہے۔ جو پاکستان کے آئین و قانون کو مانتے ہیں اور جرائم میں ملوث نہیں وہ آئیں بسم اللہ، لیکن آئین اور پاکستان کو نہ ماننے والوں کو حکومت اور عوام نہیں مانتے۔

Comments

- Advertisement -