تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

روس کے ساتھ طویل اور مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات دیرینہ اور دہائیوں پر مشتمل ہیں دو طرفہ طویل اور مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات دیرینہ اور دہائیوں پر مشتمل ہیں دو طرفہ طویل اور مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی کڑی ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک میں کئی معاہدے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے باعث ترقی پذیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم یوکرین سمیت تمام تنازعات کے پُر امن حل کے خواہاں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سے خوشگوار ماحول میں تمام امور پر گفتگو ہوئی۔ افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق بھی بت چیت ہوئی۔

Comments