The news is by your side.

Advertisement

فضل الرحمان اور دیگر حمایتی وزیراعظم کا ساتھ جلد چھوڑ دیں گے، بلاول

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت حکومت کے دیگر اتحادی بھی عنقریب اپنا موقف تبدیل کردیں گے۔

وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےاستحکام کیلئےضروری ہے نواز شریف مستعفی ہوں نوازشریف کااستعفیٰ ملک کے مفاد میں ہوگا اس لیے کسی تاخیر کے بناء وزیراعظم کو مستعفی ہو جا چاہیے اسی میں بہتری ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ اب عوام کی آوازبن چکا ہے اگر وزیراعظم کے خلاف سازش ہو رہی ہے توہمیں آگاہ کریں اور کھل کر بتائیں کہ سازش کون کر رہے ہیں تاہم اگر نوازحکومت نےقانون کی عملداری نہیں کی تودیگرآپشنزپرغورکرینگے اور پارٹی کےآئندہ کےلائحہ عمل سےجلدقوم کوآگاہ کریں گے۔


PM's resignation is in interest of democracy… by arynews

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پی ایس 114 اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن جیتے جس سے امید ہو چلی ہے کہ پیپلزپارٹی 2018 کے الیکشن میں اچھے نتائج دے پائے گی اور ملک بھر سے بھٹو کے جیالے بھرپور تعداد میں کامیابی حاصل کریں گے اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

بلاول بھٹو نے جمہوریت کی بقاء اور پائیداری کے لیے میڈیا برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں اسی لیے میں نے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کو کہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں