اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےافغانستان کی موجودہ حکومت سےعالمی سطح پر بات چیت کرنے کے تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اے آروائی نیوز کے نمائندے سنجے سادھوانی سے خصوصی گفتگو میں کہا امریکاسمیت سب سے بات چیت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، افغانستان کی موجودہ حکومت سے پاکستان اور عالمی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو پاکستان نے باقی دنیا کی طرح ڈپلومیٹک طورپرقبول نہیں کیا۔وزیر خارجہ
وزیر خارجہ نے کہا کہ 90کی غلطی کو دہرانا نہیں چاہیے، جنگ ختم ہوگئی لیکن نقصان اب تک ہم بھگت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ کےوقت امریکاسے الگ تعلقات تھےاب مختلف ہیں ، ہماری پالیسی ہے پاکستان کے مفاد کے لئے سب کیساتھ کام کریں۔
عمران خان کے بیان پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اختیارات نہ ہونے کاعمران خان کا بیان منافقانہ سیاست کا ثبوت ہے۔