site
stats
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری بدین پہنچ گئے،جلسے سے خطاب کرینگے

بدین : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے دورے پر بدین پہنچ گئے، آج ایک بڑے جلسے سے خطاب کرینگے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے دورے پر ہیں، بدین پہنچنے پر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے والہانہ رقص کیا۔

بلاول بھٹو کو ایک بڑی ریلی کی صورت میں بدین شہرلایا گیا جہاں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کی منتظر تھی۔ اس موقع پر کارکنوں کاجوش و خروش دیکھنے والا تھا جو دور دراز گاؤں سے آئے تھے، ریلی میں ہزاروں کارکن شریک تھے۔

گولارچی سے بدین کا ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوا، بلاول بھٹو زرداری بدین شہر کا مکمل دورہ کرینگے، جسکے بعد انہیں اللہ والا چوک لایا جائے گا جہاں وہ ایک بڑے جلسےسے خطاب کرینگے۔

بلاول بھٹوکی بدین آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری ریلی کےراستوں اور جلسہ گاہ کےاطراف تعینات ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top