تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلاول کا امجد صابری کے نام پر میوزیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے صابری ہاؤس آمد، امجد صابری کے نام پر میوزیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید قوال کے اہل خانہ تعزیت کی اور مقتول کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، بلاول بھٹو نے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرلیں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے، صابری ہاؤس اور اطراف کی گلیوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سندھ پولیس کمانڈوز کے چاک و چوبند دستے نے بلڈنگز اور اطراف کی گلیوں کی سیکورٹی سنبھالی ہوئی تھی، اس اثنا علاقے میں خاص و عام کی آمد و رفت کو مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا۔

قبل ازیں بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے علاقے کی تلاشی لی اور کے ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی طور پر انتظامات کئی گئے تھے، جبکہ گزر گاہ میں موجود تمام مارکٹیں اور چھوٹی دکانیں بند کروادی گئی ہیں۔

اے آروائی کے صحافی نذیر شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شہر کراچی میں دو روز میں دو ہائی پروفائل کیسسز ہوئے ہیں اُن کے لئے سندھ حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں؟

جس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جواب دو سندھ حکومت جواب دو’’۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’’ میں امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے آیا ہوں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا‘‘۔

وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم آپ اپنے اداروں پر یقین رکھیں قاتلوں کو ضرور گرفتار کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے اس کوتین مختلف پہلوؤں سیاسی ، مذہبی اور دشمنی کے پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، اس میں جلد بہت بڑی پیشرفت سامنے آئیں گی، میڈیا کو وقت آنے پر آگاہ کردیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو  امجد صابری کے نام پر میوزیکل انسٹیوٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جس کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔

اس موقع پر امجد صابری کی والدہ نے بلاول بھٹو کی زرداری سے اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ آپ بھی شہید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اب ہم بھی شہیدوں کے خاندان میں شامل ہوگئے ہیں، جس پر ہمیں بھی فخر ہے‘‘۔

قبل ازیں امجد صابری کے گھر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، معروف قوال کو 22 جون 2016 کو لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -