The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم کی تھر میں‌ تقریر پر بلاول بھٹو زرداری کا شدید ردعمل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی تھر پارکر میں تقریر پر شدید ردعمل سامنے  آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے تھر پارکر کا دورہ کیا، جہاں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن پر کڑی تنقید کی.

 بلاول بھٹو کی تقریر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک شخص زرداری کا نام بدل کر بھٹو رکھ کے خود ساختہ لیڈر بن گیا، بلاول نے اسمبلی میں جو تقریرکی وہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی، بلاول یوٹرن اچھی چیز ہے ،مشکل وقت سے بچاتی ہے، ن لیگ اور ایم ایم اے والے تو اتنےگھبرا گئے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی.

مزید پڑھیں: ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی کارروائی ہوگی، وزیراعظم

اس کے جواب میں‌ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان کالعدم تنظیموں اور نریندر مودی کے لئے بھی یہی لہجہ اپناتے.

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کالب ولہجہ صرف اپوزیشن کے لئے ہی سخت ہوتا ہے.

انھوں نے کہا کہ بہتر ہوتا، قومی اسمبلی میں میری تقریرپرعمران خان اسی وقت ردعمل دیتے، کچھ لوگ پیٹھ پیچھے ہی ردعمل دیتے ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں