جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکاسے نمٹنے کا تجربہ ہے،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اور امریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے، انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیےنہیں کرینگےکہ ٹرمپ نےکہا بلکہ یہ ہمارےمفادمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹرمپ کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انتہاپسندی کا خاتمہ کرینگے کیونکہ یہ ہمارےمفادمیں ہے، انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیےنہیں کرینگےکہ ٹرمپ نےکہا۔

صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے، ہمارے دور میں پہلی بار انسداد دہشتگردی کا کامیاب آپریشن لانچ کیاگیا، سلالہ حملے پر امریکا کے معافی مانگنے تک نیٹو سپلائی اور فضائی اڈے بند کیے۔

- Advertisement -

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کوئی ٹرمپ کو کولیشن سپورٹ فنڈ، خدمات کے عوض ادائیگی کا فرق سمجھائے، یو ایس ایڈ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دلوں کو جیتنے کیلئے دی جاتی ہے، خدمات کے عوض عدم ادائیگی سے مستقبل میں تعاون پر اثر پڑسکتا ہے۔


مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


اد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں