The news is by your side.

پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس : بلاول بھٹو کو اپنے نانا یاد آگئے

کراچی : پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو نے اپنے نانا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا گھر میں ہمیشہ ذکر ہوتا رہا ،ان کی کرشماتی شخصیت ہیرو جیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کاپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس پر پیغام میں کہا کہ 55 سال پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآورہونے کے قریب ہے، اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی.

پیپلزپارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کےبعدوفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا، پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے نانا کا ذکر کرتے ہوئے کہا ذوالفقار علی بھٹو کا گھر میں ہمیشہ ذکر ہوتا رہا،ان کی کرشماتی شخصیت ہیرو جیسی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کاجرات وبہادری سے مقابلہ کیا، پی پی پی نےآزمائش و کٹھن حالات کے دوران ملک وقوم کوقیادت فراہم کی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت،انسانی حقوق اورمساوات کی علمبردارہے، آئین وپارلیمان کی بالادستی ، مساوات اور عوام کی خوشحالی ہمارا مشن ہے، زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھی بطورجماعت، ریاست اور قوم اپنی اپنی سطح پر اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، نوشتہ دیوار ہے، ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومتوں کی ضرورت ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں