تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے آمد کے فوری بعد اسپتال جاکر اپنے والد آصف زرداری کی عیادت کی۔
اے آ ر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا طویل دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ وطن واپسی کے فوری بعد اپنے والد آصف زرداری کو دیکھنے اسپتال پہنچے اور ان کی عیادت کی۔
بلاول بھٹو نے سابق صدر کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، ڈاکٹر عاصم نے انہیں آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے دو ہفتے قبل امریکا گئے تھے۔
انہوں نے اپنے اس طویل دورے کے دوران امریکی حکام سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی زیر سربراہی دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر، سربیا اور دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور عالمی برادری کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -