جمعہ, مئی 22, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو نے اپنی اسمارٹنس کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ان کی اسمارٹنس کا سبب پوچھا گیا تو انہوں نے اس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کے موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے بیرون ملک دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو ان دنوں امریکا کے شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ان سے صحافیوں نے انکی اسمارٹنس کا راز پوچھ لیا۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ وزن کیسے کم کیا جائے اور ان کی طرح اسمارٹ کیسے بنا جائے؟ پی پی چیئرمین نے مسکراتے ہوئے اپنی اسمارٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسمارٹ بننے کا طریقہ بتا دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں۔ جم جائیں اور ایکسرسائز کرنا شروع کر دیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں