The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کی سندھی ثقافت دن پر مبارک باد

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بُری کارکردگی کی وجہ سے اپنا مقصد کھو بیٹھا ہے یہ اب ن لیگ ایکشن پلان رہ گیا ہے۔

لاہور میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے شرکاء کو سندھ ٹوپی اجرک ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے کیا پارٹی میں تبدیلی میں نہیں آئی اور کیا سندھ میں تبدیلی نہیں آر ہی ہے؟ اسی طرح پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

بلاول بھٹو نے شرکاء سے گو نثار گو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا اگر 27 دسمبر تک ہمارے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو پھر پورے ملک میں گو نواز گو کے نعرے لگیں گے اور دما دم مست قلندر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نواسہ ضرور کامیاب ہوگا ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے حقیقی عوامی حکومت لائیں گے۔

اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے مشہور انقلابی شاعر حبیب جالب کی نظم “ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا” کو کچھ ترمیم کے ساتھ پڑھا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ہدف تنقید بنایا گیا تھا۔

لاہور میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو نے کارکنان کو سندھی ثقافت دن کے موقع پر کارکنان کو مبارک باد دی اور اس دن کی مناسبت سے ترتیب دی گئی موسیقی اور ٹیبلو سے لطف اندوز ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں