منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

افغانستان میں ممکنہ عدم استحکام سے نمٹنے کے لیے پاکستان کوتیاررہنا ہوگا‘ بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا کوجب ہماری ضرورت ہوئی ہمیں استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس دنیا کواپنا نقطہ نظرسمجھانے کا بہترین موقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب بھی صرف افغانستان کی وجہ سے پاکستان کواہمیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ممکنہ عدم استحکام سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو تیار رہنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کی صورت میں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی بڑے مسئلے کا حل مفاہمت ہی ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں‘ وزیراعظم عمران خان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرسے ملاقات میں کہا تھا پاکستان اورامریکا کے درمیان بہترتعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ، افغانستان کے تنازع کا واحد حل سیاسی طور پر نکالا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں