ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے کتابوں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے کتابوں کا تحفہ بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے کتابوں کا تحفہ بھیجوایا۔

asim-post-1

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سینیٹر سعید غنی نے بلاول بھٹو کا دستخط شدہ کتابوں کا تحفہ ڈاکٹر عاصم کو پیش کیا، بلاول بھٹو کے تحفے میں ذوالفقارعلی بھٹو کی تحریر کی گئی کتابیں بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کا ڈاکٹر عاصم اور اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر عاصم کو کراچی کی نئی تنظیمی ذمے داری ملنے پرمبارکباد بھی دی۔

asim-post-2


مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم حسین  پی پی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر


یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرعاصم حسبن کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا جبکہ سینیٹر سعید غنی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری، شہلارضا پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات، اقبال شاہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری، علی مدد جتک پی پی پی بلوچستان کے صدر، ہمایوں خان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر، فیصل کریم کنڈی پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں