منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 مارچ 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں آصف علی زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، جنگ کے حالات ہیں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو سڑکیں وفاق کو بنانی ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو

صدر مملکت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے، اچھے کاموں کا تسلسل جاری رکھیں۔

صدر مملکت نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مشکل حالات میں بھی عوام کو جتنا ممکن ہو سکے ریلیف دیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا میں جنگ کے حالات ہیں لہٰذا تمام سیاستدانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوں، مسائل کے باوجود وزیر اعلیٰ مرد علی شاہ جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے، ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں۔

انہوں نے گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے سے متعلق بیان کہا کہ سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابلِ فہم ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اس لیے ناقابلِ برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا، سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب کارکردگی سے دے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں