ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

آپ کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے لیے نکلا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں آپ کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے نکلا ہوں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج اس دھرتی پرکھڑا ہوں، جسے کبھی آمریت، دہشت گردوں نے نشانہ بنایا.

انھوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کا دکھ کیا ہے، خودشہید کا نواسہ اور بیٹا ہوں، کے پی کے جیالوں نے محترمہ بے نظیربھٹو کے ساتھ عظیم جدوجہد کی.

انھوں نے کہا، کیا یہاں سوال پوچھنا جرم، مظلوم کے لئے کھڑا ہونا جرم، شہیدوں کے ساتھ وفا کرناجرم ہے، اگر یہ سب جرم ہے، تو ہاں میں مجرم ہوں، ہاں میں باغی ہوں، ہم سب باغی ہیں.

کیا یہ جرم ہے کہ آصف زرداری نے قبائلی علاقوں میں سیاست کا حق دیا، آصف زرداری نے ملکی آزادی کے 60 سال بعد کے پی کے لوگوں کو شناخت دی.

مزید پڑھیں: پوری پارٹی کو جیل بھیج دیں، مگر پارلیمنٹ کی آزادی پر اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہاں مفت علاج کے اسپتال کھلے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں ملیں، کیا آپ کو 50 لاکھ گھرملے، حکومت کے لئےعمران نے کیا کیا وعدے کئے تھے، عوام کوسبزباغ دکھائے گئے، ملکی معیشت اور ہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی ہرڈیمانڈ مان لی، جینا مشکل کردیا ہے، دھاندلی سے بجٹ پاس کرایا گیا، آخری ووٹ تک گنتی ہی نہیں تھی.

عام آدمی کے لئے ٹیکسز کا طوفان، مہنگائی کی سونامی، بے روزگاری ہے، آپ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے ہوں گے تو اس کا بھی حساب دینا ہوگا، اگرجواب نہیں دےپائےتوپھرجیل جاناپڑےگا،یہ ظلم کی انتہا ہے. وفاق سندھ، پنجاب، کے پی کوان کےحصے کا کم حصہ دے رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے، یہ کٹھ پتلی حکومت آپ کےسارے حقوق چھیننا چاہتی ہے، اگر70 سال بعد فری الیکشن نہیں ہو سکتے، تو یہ کیسی آزادی ہے؟

قبائلی علاقوں کے عوام کو دیکھیں، امیرکے ہاتھ میں بلاہے، غریب کے پاس تیر ہے، اگر آپ جمہوری پاکستان کو چاہتے ہو تو تیر کوووٹ دو.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں