کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لیاری والوں نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں.
ان خیالات کا اظہار انھوںنے انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری پہنچنے پر کیا، انھوں نے کہا کہ لیاری کے عوام محب وطن ہیں.
بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاری والوں نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اہل لیاری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا اور کرتے رہیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ اہل لیاری نے جیسے استقبال کیا، وہ لیاری کےعوام کی محبت کا ثبوت ہے، لیاری سے منتخب ہوکر علاقے کے مسائل حل کروں گا، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ لیاری پر توجہ دی ہے.
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچے، شہر قائد آمد کے بعد انھوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور چادر چڑھائی.
بعد ازاں وہ کلفٹن سے لیاری پہنچنے، جہاں جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور بلاول بھٹو پر پھول نچھاور کیے۔ اس دوران پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کرتے رہے.
بلاول بھٹو صادق و امین نہیں ہیں: عدالت میں درخواست دائر
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔