سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کامقابلہ کروں گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، 51 سال پہلے لاہور میں نئی صبح کاآغاز ہوا تھا، شہید بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی فکر نے جنم لیا.
[bs-quote quote=”قیادت سیکھنی ہے تو شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے سیکھیں.” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ اسلام ہمارا دین، جمہوریت، سوشل ازم ہماری معیشت اور عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےاپنوں نے جو آگ لگائی تھی، آج وہ ہرگھر تک پہنچ گئی ہے، ہمیں اس آگ کوبجھانا اور ملک کو بچانا ہے، ہمارےبہادر جوانوں کی قربانی کس کے لئے تھی، ہم امن کے لیے کوشش کرتے ہیں، مگر بھارت کی طرف سے بھی کوئی مثبت جواب آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کے ساتھ ہوتا ہے، لیڈرعوام سے کیے وعدوں پرکھڑارہتا ہے، لیڈروعدوں کے لئے لڑتا ہے، مرتا اور کٹتا رہتا ہے.
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی طرح ہوتا ہے، قیادت سیکھنی ہے تو شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے سیکھیں.
انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی بھرپور مخالفت کرے گی، سندھ کے بڑے شہر آج بھی اندھیرےمیں ڈوبے ہوئے ہیں، ہم بے نظیر کے سیاسی نظریات کواپنی سیاست کا محوربنائیں گے، جمہوریت پسندوںکو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا پڑے گا،عوام کی طاقت سےان عوام دشمن قوتوں کامقابلہ کروں گا.