تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان کے دفاعی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یوم دفاع پاکستان پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹجک دفاعی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 1965 کی جنگ میں کیا تھا، آج سیلاب کی تباہ کاریوں کا سدباب کرنے کیلئے اسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دن مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، یہ دن یاد دلاتا ہے کہ اتحاد کے ذریعے ہی قوم کڑے سے کڑے امتحان میں بھی سرخرو ہوسکتی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی بے مثال کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے دشمنوں کے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی اور اسے آگے بڑھایا جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کے دفاع کے لیے میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک دفاعی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر پاکستانی قوم یک آواز ہے۔

Comments

- Advertisement -