جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بلاول بھٹونے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج شام 4 بجے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی کاکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی صورت حال خصوصاً پنجاب کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، بلاول بھٹوحالات کے تناظرمیں پارلیمانی پارٹی کو پالیسی گائیڈ لائن دیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو کل کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں