جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

عوام ووٹ دیں گے تو ضرور وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ دیں گے تو ضرور وزیراعظم بنوں گا۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خوبی رہی ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ہم لے کر آئے پہلی بار ایک وزیراعظم کو گھر بھیجا، پاکستان تحریک انصاف کا رویہ مسلسل خراب رہا، عمران خان اب بھی اسی راہ پر چل رہے ہیں جس سے پورا سسٹم دباؤ میں آجاتا ہے، ان سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن طریقہ کار غلط ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی  کی حکومت ناکام ہوچکی، اگرحالات یہی رہے تو سیاسی مفاہمت کی طرف راستہ نہیں جاسکتا۔

یہ پڑھیں: وفاق کو کمزور کرنے والے کسی فیصلے میں ساتھ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک صوبہ بنانے کے لیے قرارداد پاس کی، قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے پر اتفاق رائے ہے، 20 صوبے بنانے سے پہلے جہاں اتفاق رائے ہے پہلے وہاں نئے صوبے بنائیں، اب جو تجاویز ہیں اس پر عملدرآمد ہونا ہے تو فوری کریں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پنجاب سے بلدیاتی نظام پاس پاس ہوا اس کا سندھ سے موازنہ کریں، یہاں کا بلدیاتی نظام زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے خلاف نہیں بولتا مگر پھر بھی برداشت نہیں، میں تو کہتا ہوں وہ سندھ میں اپنا گورنر لگادیں مگر وہ نہیں آتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں