منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بچہ ہوں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کابچہ ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈرو گنجہ لیگ ڈرو اور انہوں نے اپنےٹویٹ کے آخر میں گونوازگو لکھا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تویوٹرن نہیں لیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے توبچہ ہی اچھا ہے۔

انہوں نےکہا کہ 3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں مگرلوگوں کوتو سکون دیں۔

مشیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کمیشن کی رپورٹ کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا،چوہدری نثار

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بچہ بھی کہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں