ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مظفر آباد اور ٹوٹلپورہ ملتان میں ممبرسازی کیمپ کا دورہ کیا، وہاں لوگ ایسی لیڈرشپ چاہتے ہیں جو ان کےمسائل حل کرے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔
Visited membership camps at Muzafrabad and totalpura in #Multan. Youth of South Punjab want leadership that addresses real issues of the people. #PPP is only party that can and does. pic.twitter.com/b3HrUPZp49
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 9, 2018
دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا ملتان میں 3روزہ دورے کا آخری روز ہے ، بلاول بھٹو ملکی صورتحال پر آج سہ پہرایک بجے پریس کانفرنس کریں گے اور 3بجےکارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ آصف زرداری کے ہمراہ تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کوسیاسی مرکز بنانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم سرائیکی سیکٹرکوالگ صوبہ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں : جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘ بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت دائیں بازوکی سیاست ہورہی ہے، ن لیگ اورتحریک انصاف دونوں کی سیاست ایک ہے دونوں پارٹیاں عوام دشمن پالیسیوں پرگامزن ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا، پاکستان کو ان لٹیروں سےنجات دلائیں گے، نوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ایساپاکستان چاہتاہوں جہاں خواتین اورمردوں میں کوئی فرق نہ ہو، ایسا ملک جہاں مفت تعلیم،مفت صحت اورترقی کےیکساں مواقع ہوں، ملک میں تبدیلی صرف پیپلزپارٹی ہی لاسکتی ہے، ملک میں ادارےصرف پیپلزپارٹی نےبنائےتاریخ گواہ ہے۔