تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بلاول بھٹوآج امریکا دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی دارالحکومت سے امریکا روانہ ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کو پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو آج اسلام آباد سے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دورۂ امریکا میں واشنگٹن اور نیویارک جائیں گے، وہ ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو امریکا میں عہدیداروں، کارکنان کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

یاد رہے کہ 4 جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نجی دورے پر امریکا روانہ ہوئے جبکہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا روانہ ہوئیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ امریکا میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو  کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، انہیں امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری امریکا اڑان بھرنے کو تیار، ذرائع

تین جولائی کو  وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -