تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی امریکا روانگی کے مقاصد بیان کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں،  کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدے گی‘۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری امریکا اڑان بھرنے کو تیار، ذرائع

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہورہے ہیں جبکہ اسی ہفتے بلاول بھٹو زرداری کی امریکا روانگی کا امکان بھی ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن اور نیویارک میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کسی مشن پر امریکا روانہ نہیں ہورہا بلکہ چھٹیاں گزارنے جارہا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -