منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو دن اور رات جاری رکھا جائے اور ترقیاتی پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے آج وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات جام خان شورو کے ہمراہ کراچی ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا جب کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کاموں کا معائنہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک طارق روڈ کاافتتاح کیا اور کام کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسی طرح سے کام ہوتا رہنا چاہیے تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر آسکیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں انہوں نے بلوچ کالونی پل پر جاری کام کامعائنہ اور بلوچ ری موڈلنگ کا بھی افتتاح کیا اور انڈر بائی پاس ڈرگ روڈ جنکش پر تعمیر کیے گئے انڈر بائی پاس کے کام کا معائنہ کیا جس کے دوران بلاول بھٹو نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے کام کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کو مبارک باد دی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طارق روڈ کی تکمیل اور کراچی میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کی بریفنگ دی جس پر چیئرمین پی پی پی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ نے بھی وزیربلدیات جام خان شورو کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام جاری رکھا جائے اور منصوبوں کو مقررہ وقت کے دوران مکمل کرلیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں