تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلاول بھٹو کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پوری کرتے ہوئے جیل میں قید اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے، جہاں وہ شہباز شریف سے ان کی  والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کرینگے۔

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قمرزمان کائرہ نے بلاول بھٹوکی آمد سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل کوخط لکھ دیا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ بھی ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان ہوگی۔We have Common Interests, why not Fight together against the Govt?: Shahbaz Sharif questions Bilawal Bhutto - BaaghiTV Englishواضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیل میں شہباز شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں کل ملنے کے لیے درخواست دے دی ہے، حکومتی ذرائع نے بلاول بھٹو کی درخواست کی تصدیق کر دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر22 نومبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں، میت کو صبح لندن سے غیرملکی ایئرلائن کی پروازمیں لاہور لایا گیا، لاہورایئرپورٹ پر میاں شہباز شریف نے اپنی والدہ کی میت وصول کی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی گئی اورجاتی امرا کے آبائی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

گذشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے، اس کا دفاع کریں گے، مذاکرات کا وقت گزر چکا اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد آ رہے ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان دراڑ نہیں آئے گی، کوششیں بند کی جائیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور پہنچ کر وزیر اعظم سے استعفیٰ چھین لیں گے۔

انھوں نے کہا ہم اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوئے ہیں، یہ اقتدار کی نہیں عوام کی حق حکمرانی کی جنگ ہے، عوام کے خلاف ہمیشہ سازش کی گئی اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Pakistan executes 11 prisoners - World News

بلاول نے کہا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم نے پنجاب کا تاج کٹھ پتلی کے سر پر رکھا، لاہور کے لوگ بے سہارا نہیں، پی ڈی ایم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ حکمران گھر جانے والے ہیں۔

انھوں نے خطاب میں کہا ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں، لاہور کی گلیاں اور محلے ہماری قربانیوں کی داستانوں کےگواہ ہیں، عوام تحریک کا ساتھ دیتے ہیں تو ظلم کی زنجیریں ٹوٹ جایا کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -