جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈاکنامک فورم کےاجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈاکنامک فورم کےاجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے صدرکی دعوت پر وزیرخارجہ 16 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے ، وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر بھی ہوں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اوروزیرمملکت ورلڈ اکنامک فورم کی تقریبات میں شرکت کریں گے، ورلڈاکنامک فورم ہرسال سیاسی اورکاروباری رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فورم میں معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کے راستے کی نشاندہی کی جاتی ہے، رواں سال ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد’’ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون‘‘کے عنوان سے کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ معاشی سماجی اثرات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظرپیش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں