منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

تعلیم کا فروغ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے، بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا۔

تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے پی پی نے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بنائے، تعلیم پیپلزپارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ آنے والا مستقبل روشن بچوں اور نوجوانوں کا ہے اور تعلیم کے بغیر بچوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ہرحکومتی دور میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، ریکارڈ تعداد میں یونیورسٹیز ودیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ ٹیکنیکل تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا۔

موجودہ حکومت کا تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے1.5فیصد تک کم کرنا افسوسناک عمل ہے، آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کریگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی قوم کو نقصان پہنچانے کےمترادف ہے، ہمیں روایتی نصاب اور تدریسی طریقہ کار سے آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں : سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار قابل رحم

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایسے تعلیمی نظام کی طرف بڑھنا ہوگا جو تخلیقی اور تنقیدی نظر کو جلا بخشے، ایسا نظام جو بچوں کے مسائل حل اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے، پی پی کی آنے والی حکومت تعلیمی بجٹ میں جی ڈی پی تناسب سے3فیصد اضافہ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں